پاکستانی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام کل سے شروع ہوگا

0

کراچی /اسلا م آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ امت) امریکی کمپنی ایگزون نے کل سے پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام شروع کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ، ڈرلنگ کیلئے مدر شپ سیاپام پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا ہے جبکہ مزید تین جہاز اس کی معاونت کریں گے ، امریکی کمپنی پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی تلاش کیلئے پرامید ہے ، واضح رہے کہ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایگزون موبائل 27سال بعد پاکستان واپس آئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاک ایران ساحلی علاقے پر دنیا کے سب سے بڑے گیس و تیل کے ذخائر موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان کے لئے توانائی میں خود انحصاری کا راستہ کھل جائے گا، دوسری جانب حکومت نے کھلے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی آف شورکمپنیوں، ان کے کنٹریکٹرز اور سروسز فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو مشینری، آلات، بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز، گاڑیوں، ڈرلنگ بائٹس، ڈرلنگ اینڈ سیسمک بحری جہاز، ایئر کرافٹس سمیت دیگر اشیاکی درآمدپر ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دیدی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں 2فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں بھی رعایت دی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے 2نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More