متحدہ کے سابق رکن اسمبلی کامران اختر کو غیر ملکی نمبرز سے دھمکی آمیز کالز
کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو غیر ملکی نمبروں سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہیں۔ کامران اختر نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی اور چیف سیکریٹری کو خط لکھ کر سیکورٹی مانگ لی ہے۔ سابق رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ اُنہیں غیرملکی نمبرز سے دھمکیاں مل رہی ہے، لہٰذا سیکورٹی فراہم کی جائے۔