حکومت ۔اپوزیشن ارکان شیر وشکر ہو گئے ۔دو بل ۔دو قرار دادیں متفقہ منظور

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان شیر و شکر ہو گئےجس کے بعد دو بل اور دو قرار داد یں متفقہ طور پر منظور ہو گئیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور متحدہ کے ارکان سے درخواست کی کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ مشترکہ مفادات کونسل میں گیس لوڈشیڈنگ و دیگے معاملات پر سندھ کا کیس مضبوطی سے لڑا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس لئے ان کو ہمارے ساتھ کام کرنا ہوگا جو سب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وہ سندھ کے حقوق ضرور لیں گے۔ اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کی ۔ اس سے قبل ازیں علی رضا عابدی کے قتل کے حوالے سے بھی مذمتی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ۔ جبکہ ایوان نے دو سرکاری بل، بل نمبر 1دیوان طریقہ کار ضابطہ ترمیمی بل 2018اور ادارہ برائے امراض قلب اتفاق رائے سے منظور کئےگئے ۔ اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجےپھر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More