وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر شکایات کا فوری نوٹس-ٹی ایم اےشکیل حیات کیلئے تعریفی سند
چکدرہ(نمائندہ امت)وزیراعظم پاکستان کے سیٹزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے شکایات اور مسائل کی نشاندہی کرانے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کابروقت حل نکالنے پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر شوکت علی یوسفزئی نے تحصیل میونسپل آفیسر آدینزئی شکیل حیات کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیاجبکہ تحصیل بھر کے عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے آدینزئی کی کاکردگی اور حالیہ برف باری کے دوران برف پڑنے سے بند ہوجانے وادی لڑم کی سڑک کو مقامی لوگوں اور آنے والے سیاحوں کے لئے فوری کھولنے کی کوششوں کو سراہاہے۔