رہائشی زمین کے کمرشل استعمال سے متعلق اداروں سے عملدرآمد رپورٹ طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین نے رہائشی علاقوں کی زمین کے کمرشل استعمال کے خلاف درخواست پر متعلقہ اداروں سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ۔کے ایم سی کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ اداروں کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم 2رکنی بنچ نے کریشن انکوائریز میں ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں پر نیب حکام کو آئندہ تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ نیب نامعلوم شکایت پر لوگوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے۔نیب کے خلاف تو خود تحقیقات کی ضرورت ہے۔عدالت غیر اطمینان بخش جواب دینے پر تفتیشی افسر پر برہم ہوگئی اور جیل بھیجنے کا انتباہ دیا۔ دریں اثنا دو رکنی بنچ نے ڈيفنس ميں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت کے مقدمے میں ریسٹورنٹ مالک ندیم ممتاز کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کی درخواست ضمانت سے متعلق تفتیشی افسر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس احمد علی شیخ نے جیل بھیجنے کا بھی انتباہ دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More