ایم ڈبلیو ایم وفد کی ڈی آئی جی سے ملاقات-سیکورٹی کا مطالبہ
کراچی(بزنس رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی سے ملاقات کی۔وفد نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا۔رہنمائوں نے عامر فاروقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قائم امن و امان کو سازشی عناصر ایک بار پھر سبوتاژ کرناچاہتے ہیں۔علی رضا عابدی اور فداحسین کی ٹارگٹ کلنگ اور پی ایس پی کے دفتر پر حملہ ایک ہی سازش کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔وفد نے حساس مساجد و امام بارگاہوں ، علماءو اکابرین کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفد میں علامہ سید صادق جعفری ، علامہ مبشرحسن، علامہ علی انور جعفری اور میر تقی ظفر بھی شامل تھے۔وفد نے محرم الحرام ، صفر اور ربیع الاول میں کراچی پولیس کی انتھک محنت اور بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔