کمر درد کی شکایت پر شہباز کا سب جیل میں طبی معائنہ

0

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے ڈاکٹروں کی جانب سے سب جیل میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں موجودہ ادویات میں رد و بدل سمیت فزیو تھراپی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف نے شدید کمر درد کی شکایت کی۔درد میں کمی نہ ہونے پران کا دوبارہ معائنہ کیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں نقل و حرکت محدود رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی اور مہروں میں تکلیف کے پرانے مریض ہیں۔آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔جیل انتطامیہ نے بتایا کہ شہبازشریف اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں، لہذا ان کے راہداری ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کے اہلکار نے احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے روبرو درخواست جمع کرائی، جس کے بعد شہباز شریف کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 24 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More