منہدم دکانوں کے ملبے سے سریا نکالنے والا بچہ ہلاک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں گرائی گئی دکانوں کے ملبے سے سریا نکالنے کے دوران پتھر سر پر لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرائی گئی دکانوں کے ملبے سے سریا نکالنے کی کوشش میں کچرا چننے والا 10سالہ اسامہ سر پر بھاری پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،جسے رضا کار اسپتال پہنچا رہے تھے کہ خون زیادہ بہہ جانے سے وہ راستے میں دم توڑ گیا ، ایس ایچ او انصر عالم نے ’’امت‘‘ کو بتایاکہ متوفی اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کچرا چننے کا کام کرتا تھا اور ابراہیم حیدری میں رہائش پذیر تھا وہ جمعرات کی صبح ملبے سریا نکالنے کے دوران سر پر پتھر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ورثابغیر کارروائی کے لاش ہمراہ لے گئے۔