علیمہ خان کی امریکا میں بھی جائیداد کا انکشاف

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایک اور جائیداد سامنے آ گئی ہے۔امریکا میں موجود یہ جائیداد علیمہ خان نے دو ہزار چار میں خریدی مگر جون 2017ء تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی ۔اس جائیداد کا انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا گیا ہے۔عمران خان کی بہن علیمہ خان امریکی ریاست نیو جرسی میں 16ویں سٹریٹ پرچار منزلہ عمارت میں تین فلیٹوں کی مالک نکلیں جس کانمبر154ہے۔جائیداد کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی15 کروڑ روپے ہے،تاہم کاغذات میں اس کی قیمت 7لاکھ 58ہزارڈالردرج ہے۔نجی ٹی وی کاکہناہے کہ یہ جائیداد علیمہ خان نے2004 میں خریدی مگر جون 2017ء تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی تھی ۔ علیمہ اوران کے بیٹے شاہ ویزنے ری مارگیج کرکے بینکوں سے قرضے لیے ۔علیمہ اس کی 75فیصد ملک ہیں۔ جائیدادکے لیے رابطہ نمبرشاہ ویزخان کا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے 893 مالکان کو نوٹس بجھوائے تھے جن میں سے 450 افراد نے جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کرلی تھی جب کہ 443 فراد نے اس حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا تھا۔عدازاں اس قسم کی اطلاعات سامنے آئیں کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے دبئی میں اپنی جائیدادوں کے حوالے سے ایف بی آر کو ٹیکس جمع کرا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے دبئی میں اپنے پرتعیش فلیٹ دی لافٹس ایسٹ۔ 1406′ کی 25 فیصد تخمینی مجموعی قیمت اور 25 فیصد جرمانے کی رقم ٹیکسوں کی مد میں جمع کروائی۔تایا جارہا ہے کہ علیمہ خان کی پراپرٹی کی مالیت تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے اور ان کا فلیٹ دبئی کے قلب میں برج خلیفہ سے متصل ہے جو انتہائی مہنگا علاقہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More