جون جولائی کی فیس اسی ماہ لینے-اسکول وینز سے سلنڈرہٹانے کا حکم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے جون جولائی کی فیس اسی ماہ میں لینے اور اسکول وین بغیر سی این جی سلنڈر کے چلانے کا حکم جاری کردیا۔عدالتی حکم کے بعد اسکول انتطامیہ رواں برس مئی اور جون کی فیس اسی ماہ میں وصول کرے گی جبکہ گزشتہ ماہ جون و جولائی کی وصول کردہ فیس میں سے ایک ما ہ کی فیس واپس کی جائے گی ۔امت کو حاصل دستاویزات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسوب صدیقی نے تمام اسکولوں کو ایک مکتوب کے ذریعےاسکولوں کو پابند کیاہے کہ وہ رواں برس گرما تعطیلات (مئی ،جون) کی فیسیں اسی ماہ لیں گےجبکہ اسی نوعیت کے ایک اور مکتوب کے ذریعے اسکولوں سے وین کانام ،ماڈل ، نمبر ،گاڑی میں سیٹوں کی تعداد ،اسکول سے گھروں کا دورانیہ ،گاڑی کے مالک کا نام ،اس کی عمر ،شناختی کارڈ نمبر،تعلیم ،موبائل نمبر اور یہی معلومات ڈرائیور سے بھی مانگی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گاڑی میں طلبا و طالبات کو سوار کرانے ،اتارنے والے ہیلپر کا نام و تفصیل ،ڈرائیور کے لائسنس کی کاپی ،تصاویر ،گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ ، ڈرائیور اور مالک کےمعاہدے کی کاپی ،گاڑی میں سی این جی سلنڈر کی قسم اور ویری فکیشن مانگی گئی ہے، مکتوب میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں میں سی این جی سلینڈر نہیں ہونگے۔اس حوالے سےڈاکٹر منسو ب صدیقی کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے ایک بار پھر تفصیل مانگی گئی ہےتاکہ پرانی و ناقص گاڑیوں کی جگہ متبادل گاڑیاں لگوائی جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More