پرجوش نعرے بازی پرگرفتارکشمیری کی بیٹی عدالت میں بے ہوش

0

لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی میں پرجوش نعرے بازی سے شہرت حاصل کرنے والے سرجان برکاتی کی بیٹی کو عدالت میں اپنے باپ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر وہ بے ہوش کر گر پڑیں اور ان پر غشی طاری ہو گئی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ سرجان برکاتی کو کولگام کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس دوران ان کی جواں سال بیٹی بھی اپنے والد سے ملاقا ت کیلئے عدالت پہنچی تاہم بھارتی فورسز نے انہیں زبردستی روک دیا اور منت سماجت کے باوجود انہیں اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جس پر وہ شدت غم سے بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔سرجان برکاتی کی صاحبزادی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ یاد رہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد سرجان برکاتی کے ترانوں اور پرجوش نعرے بازی نے پورے کشمیر میں زبردست جذباتی ماحول پیدا کر دیا تھا جس پر انہیں بھارتی فورسز نے حراست میں لے لیا اور ابھی تک رہا نہیں کیا گیا ۔سرجان برکاتی پچھلے تین سال سے قید ہیں اور اس دوران ان کی ضمانت کئی مرتبہ رد کی جاچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More