شیزوفرینیاکے مریض قیدی کی پھانسی کیلئے 15 جنوری کی تاریخ مقرر

0

لاہور (امت نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورنے ذہنی مرض شیزوفرینیا میں مبتلا سزائے موت کے قیدی خضر حیات کو تختہ دار پر لٹکانے کی تاریخ 15جنوری مقرر کردی۔ڈسٹرکٹ سیشن جج خالد نواز کے دفتر سے جاری ڈیتھ وارنٹ کے مطابق سابق پولیس کانسٹیبل خضر حیات کو سینٹرل جیل لاہور میں سزائے موت دی جائے گی۔خضر حیات کو ساتھی پولیس اہلکار کو قتل کرنے پر اکتوبر 2001میں مجرم قرار دیا گیا تھا، جبکہ ٹرائل کورٹ نے دو سال بعد انہیں سزائے موت سنائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More