سکھر میں معمر شخص کے قتل کا معمہ حل- منہ بولا بیٹا ملوث نکلا
سکھر (نمائندہ امت) صالح پٹ میں 70 سالہ ضعیف شخص ڈاتر ڈنو منگریو کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، ضعیف شخص کا منہ بولا بیٹا ہی قتل میں ملوث نکلا۔ ایس ایس پی سکھر نے نے بتایا کہ ملزم نے دو ایکڑ زمین ہتھیانے اور مخالفین کو پھنسانے کیلئے ضعیف باپ کو قتل کیا، ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ ملزم نے 27دسمبر کو ضعیف باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود پر قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا، ملزم نے والد کے قتل کا مقدمہ مخالف رشتے داروں کے خلاف درج کراکے انہیں پھنسانے کی کوشش کی، دوران تفتیش ملزم نے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔