نوجوان عصر حاضر کے چیلنجز سے آگاہ رہیں- ترجمان پاک فوج

0

راولپنڈی(امت نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ نوجوان دشمن کی سازش ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، طلبہ عصر حاضر کے چیلنجز سے آگاہ رہیں۔بلتستان یونیورسٹی سکردو کے طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں پاک فوج کے خصوصی کردار کا بھی شکریہ ادا کیا۔میجر جنرل آصف غفور نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈا ناکام بنانے پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ عصر حاضر کے چیلنجز سے آگاہ رہیں اور ملکی ترقی میں مثبت کردار کو یقینی بنائیں۔ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی خاطر طلبہ اپنے کیرئیر پر توجہ مرکوز کریں۔ دشمن قوتیں ففتھ جنریشن وار میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کو ہدف بنا رہی ہیں لیکن دشمن کے حربے ناکام بنانے پر نوجوانوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More