پنجاب میںبارش سے دھندکاخاتمہ سردہوائوں سے شدیدٹھنڈ

0

راولپنڈی- لاہور (ا ین این آئی) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی سے دھند کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،سردہوائوں نے ٹھنڈبڑھادی ۔محکمہ موسمیات نے لاہور اور نواحی علاقوں میں مزید بارش کی نوید سنا نے سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جڑواںشہروں سمیت کئی اضلاع میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔لاہور، شیخوپورہ ،مریدکے، اوکاڑہ اور بہاولنگر کے بھی مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ہوئی ۔ کوہاٹ، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ پارہ چنار میں چار، بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز اسکردو،کالام میں پارہ نو، گوپس، استور ، بگروٹ میں آ ٹھتک گر گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، بنوں ، ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More