اینڈی مرے نے رواں سال ٹینس کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا
لاہور(امت نیوز) راجر فیڈرر اور کیرولین وزنائیکی آسٹریلین اوپن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پرعزم ہیں، برطانوی سٹار اینڈی مرے نے رواں سال ٹینس کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کیلئے عالمی ٹینس سٹار میلبرن پہنچ گئے۔ 2018 کا فائنل جیتنے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ویمن میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی دفاعی چیمپئن کمر کی انجری کا شکار ہیں۔