پاکستانی بالرز پروٹیز کو جلد قابو کرنے میں ناکام

0

جوہانسبرگ(امت نیوز)پاکستانی فاسٹ بالرز پروٹیز کو جلد قابو پانے میں ناکام رہے۔ یوں باؤنسی وکٹ کے باوجود میزبان ٹیم نے پہلی اننگ میں مناسب ٹوٹل حاصل کرلیا ہے۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں اب سے کچھ دیر قبل تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے، جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے اننگز کا ا?غاز کپتان ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے کیا۔ اوپنر ڈین ایلگر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 5 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوگئے۔ایڈن مارکرم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور نصف سنچری مکمل کی، کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 108 رنز بنائے، دوسرے سیشن میں تازہ دم بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکرم اور ہاشم آملہ کو پویلین بھیج دیا، مارکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 90 رنز پر چلتے بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More