تاجر برادری معاشی استحکام کیلئے تعاون کرے – آرمی چیف

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیاآرمی چیف نے کہا کہ ملک خصوصاً کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال بہترہوئی ہے، محفو ظ ماحول کی فراہمی کےلیےفوج نےبہت کوششیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں نے کاروباری واقع بڑھانے کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More