شدید برفباری کے باوجود افغان سرحد پر باڑ تنصیب جاری

0

بنوں (نمائندہ امت )شدید برفباری اور سخت سردی کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے نامساعد حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان بلاخوف و خطر اپنے پیارے وطن کی خدمت میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ پاک افغان سرحد پر تمام تر نامساعد حالات کے باوجود 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگانا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے چٹانوں سے زیادہ مضبوط اور پہاڑوں سے زیادہ اونچے ہیں۔شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سخت سردی اور برف باری میں پاک افغان سرحد پر تمام تر خطرات اور نامساعد خالات کے باوجود پاک فوج کے جوان دن رات ایک کیے ہوئے باڑ لگانے میں مصروف ہیں۔ ہمیں اپنے ان جوانوں کو تعظیم دینی چاہیے جنھوں نے سرحد کو محفوظ بنا کر ہمیں گرم آگ کے سامنے بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس عظیم فریضہ کی بجا آوری میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے جام شہادت نوش کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکن بارڈر جو کہ 1900 کلو میٹر طویل ہے پر باڑ کی تنصیب کے لیے 5اعشاریہ7 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا ہے اور حکومتی امور کو پچھلے ایک ماہ سے مطلوبہ رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے روک دیا ہے جبکہ پاکستان اس کے مقابلے میں 2600 کلو میٹر طویل باڑ کی تکمیل 55 کروڑ ڈالر سے کر رہا ہے۔ ہمارے جوانوں کی سخت محنت اور جدوجہد سے اس سنگ میل کی تکمیل ممکن ہوئی جس کا تمام تر سہرا پاک فوج کو جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More