آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ون ڈے ہرادیا

0

سڈنی(امت نیوز) آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بھارتی ٹیم 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 254 رنز بنا سکی، روہت شرما اور دھونی کے سوا بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی کینگروز بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، شرما کی 133 رنز کی دلکش اننگز اور دھونی کی ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، پیٹر ہینڈز کامب، عثمان خواجہ اور شان مارش نے شاندار نصف سنچریاں سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، رچرڈسن نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی قائد ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 288 رنز بنائے، آسٹریلوی اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 41 کے سکور پر دونوں اوپنرز فنچ 6 اور ایلکس کیری 24 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، اس کے بعد پیٹر ہینڈز کامب، عثمان خواجہ، شان مارش اور مارکس سٹوئنس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، ہینڈزکامب 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خواجہ 59 اور شان مارش 54 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سٹوئنس 47 اور میکسویل 11 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More