عدالتوں کےبارے میں متنازع الفاظ پر2افرادسپریم کورٹ سےگرفتار
لاہور(امت نیوز)عدالتوں کےبارےمیں متنازع الفاظ کااستعمال کرنے والے2افرادکو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ لاہوررجسٹری میں ایک سماعت کےدوران سپرنٹنڈنٹ پولیس معاذنےعدالت کوبتایاکہ اسلم مجیدنامی شخص نےکہاکہ چیف جسٹس نے17جنوری کوریٹائرہوجاناہے،اسلم مجیداورعبدالوحیدنےکہایہ سارے ازخود نوٹسزختم ہوجائیں گے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئےکہ دونوں نے عدالتی کارروائی میں مداخلت کی ہے، عدلیہ کی تضحیک نہیں ہونےدیں گے۔چیف جسٹس کی ہدایت پر دونوں افراد کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔