بچے کیلئے دوا کے پیسے نہ ہونے پر خاتون کی خودکشی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں بچے کیلئے دوائی کے پیسے نہ ہونے پرخاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے متوفیہ کے شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے 100 کوارٹر مچھلی موڑ کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اسپتال پہنچایاگیا، جہاں متوفیہ کی شناخت عریشہ زوجہ ناظم کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او انصر عالم نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ متوفیہ ایک بچے کی ماں ہے اور اس کا شوہر ناظم فیکٹری میں کام کرتا ہے، اس کا بچہ کافی دنوں سے بیمار تھا وہ معمول کے مطابق گھر پر آیا تو اس کاعریشہ سے بچے کی دوائی نہ لانے پر جھگڑا ہوگیا،جھگڑے کے بعد ناظم گھر سے باہرگیا تو عریشہ نے دوپٹے کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ ایس ایچ او انصر عالم کا کہناہے کہ متوفیہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا ، جس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسکے پاس بچے کی دوائی دلانے کیلئے پیسے نہیں تھے اور اسکی بیوی عریشہ بچے کو دوا دلانے کا کہہ رہی تھی جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More