لنڈیکوتل میں نمونیا سے 4 بچے جاں بحق

0

خیبر (نمائندہ امت)ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ اور نمونیا کی بیماری کی وجہ سے 4 چار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق اتوار کو خوگہ خیل کے علاقہ میں ایک بچہ سعاد اور ایک بچی کلثوم جن کی عمریں تقریبا 5 پانچ مہینے تھی سخت سردی اور سینے کی بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دو دن پہلے لنڈی کوتل میں دو بچے نمونیا کی بیماری سے جاں بحق ہوگئے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں لنڈیکوتل گرڈ سٹیشن عملہ کی وجہ سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے چھوٹے اور نومولود بچے شدید متاثر ہے اور اب تک چار بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ٹیسکوحکام نے ان کی بجلی منقطع کی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال لانے والے بیمارافراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہےواضح رہے کہ مذکورہ ہسپتال پرٹیسکوحکام کی بجلی کی مد میں تقریبا 8کروڑ روپے بل واجب الادا ہے جس کو تاحال محکمہ صحت نے ادا نہیں کیا ہے اور ٹیسکوحکام نے ہسپتال کی بجلی کاٹ لی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More