لیاری میں قلت آب سے متعلق اسمبلی میں آواز اٹھائی -سید عبدالرشید

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیار ی سے ایم ایم اے کے منتخب رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے ’’امت ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اسمبلی مین پانی کی شدید قلت کے حوالے سے آواز اٹھائی ۔انہوں نے کہانہ صرف حلقہ پی ایس 108 پی ایس107 میں پانی کی قتل کا ذکر آیا جس پر وزیر بلدیات سعید غنی نے اسمبلی کے فلور پر یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد لیاری میں پانی کے مسئلے کوحل کرائیں گے اور وعدہ کیا کہ K3کی 18انچ قطر کی لائن کو لیاری ندی سے نکال کر لیاری ایکسپریس کی اندرونی دیوار کے ساتھ ڈالی کر مرزا آدم خان روڈ لایا جائے گا تاکہ لیاری کا پانی چوری نہ ہو یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ الیکشن مین پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈ ر ناصر کریم بلوچ نے بتایا کہ سابق میئر کراچی مصطفی کمال کے دور مکیں جب لائن بچھائی جارہی تھی اور اسے لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ گزرنے والے سڑک کے بجائے ندی کے اندر ڈالاگیا تو انہوں نے سخت احتجاج کیا تھا اور پریس کانفرنس بھی کی تھی جس پر متحدہ کی طرف سے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی انہوں نے بتایا کہ اس وقت متحدہ کا عروج تھا جس کی وجہ سے زبردستی لائن ندی کے اندر ڈال دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More