چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیاکے مطابق شمال مغربی صوبے شانسی میں حادثے کے وقت 87 افراد کان میں کام کررہے تھے،جن میں66 افراد کو بچالیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کان بہت چھوٹی تھی جبکہ کان بیٹھنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ چین میں متعدد کوئلے کی کانیں نجی کمپنیاں چلارہی ہیں جہاں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں،جس کے باعث آئے دن بڑے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔