تبدیلی سرکار نے مہنگائی بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا- فضل قیوم
کراچی (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما فضل قیوم نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے4 ماہ کے عرصے میں سوائے مہنگائی میں اضافے کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ، پیٹرول ، گیس ، سی این جی مہنگی کرنے کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ افسوسناک ہے اور غریب عوام پر ظلم ہے اور حکومت فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔