موٹر سائیکل رائیڈ کا مقصد صحتمند سرگرمیاں بحال کرنا ہے- گورنر سندھ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، موٹر سائیکل رائیڈ کا مقصد صحتمند سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔ کراچی میں رائیڈ پاکستان کے نام سے موٹرسائیکل رائیڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی، منتظمین کا کہنا تھا کہ رائیڈ پاکستان کے نام سے موٹرسائیکل رائیڈ کا مقصد ملک کا مثبت امیج دنیا تک پہنچانا ہے۔موٹرسائیکل رائیڈ میں شریک گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل رائیڈ کا مقصد شہر میں صحت مند سرگرمیوں کی فضا قائم کرنا ہے، شہر کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More