ڈیم فنڈکیلئے سرکاری ڈونرمیں پنجاب حکومت سرفہرست

0

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک 9.132 ارب روپے کے فنڈز جمع ہو چکے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈیم فنڈ میں اندرون ملک سے 7.912 اور بیرون ممالک سے 1.22 ارب روپے کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں میں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈیم فنڈ میں عطیات دینے میں سرفہرست ہیں جنہوں نے اب تک 443.572 ملین روپے کے فنڈز جمع کئے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں اب تک 234.642 ملین روپے کے عطیات دیئے ہیں۔ اسی طرح مختلف سیلولر کمپنیوں کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے 132.4 ملین روپے کے فنڈز جمع کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت پنجاب سرکاری ڈونرز میں سرفہرست ہے جنہوں نے ڈیم فنڈ میں 1.09 ارب روپے کے فنڈ جمع کرائے۔ پاکستان آرمی 582.071 ملین، ہیڈ کوارٹرز سی ڈبلیو او، ایس پی ڈی 201.093 ملین روپے کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ بحریہ ٹاؤن 110.12 ملین روپے اور پاکستان ایئر فورس 100.28 ملین روپے کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے 10 جولائی 2018ء کو دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ کا آغاز کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More