ہم نے بجلی کا مسئلہ سلجھا دیا تھا موجودہ حکومت نے دوبارہ کھڑا کردیا-مفتاح اسماعیل

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے بجلی کا مسئلہ سلجھا دیا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے اسے دوبارہ کھڑا کردیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پانچ ماہ میں بھی حکومت فیصلہ نہیں کرسکی کہ آئی ایم ایف میں جانا ہے یا نہیں، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ حکومت ملک کو کس طرف لے جانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما ملک کے ساتھ بہت ناانصافی کر رہے ہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور نااہلی کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 14 سو ارب کے قرضے اسٹیٹ بنک سے قرضے لیے، ، 1400 ارب اسٹیٹ بینک سے لینے کا مطلب ہے کہ نوٹ چھاپے گئے ہیں، گروتھ ریٹ 6 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد تک آگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More