سعودی عرب اور قطر میں تنازعہ ختم کرانے کیلئے امریکہ سرگرم

0

دوحہ(امت نیوز)سعودی عرب اور قطر میں تنازعہ ختم کرانے کیلئے امریکہ سرگرم ہوگیا۔ وزیر خارجہ پومپیو گزشتہ روز دوحہ پہنچے اور قطری ولی عہد شہزاد محمد بن زید سے ملاقات کی۔ مغربی میڈیا کے مطابق پومپیونے دونوں عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع بہت طول پکڑ گیا ہے۔جس سے خطے میں دشمنوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور باہمی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے سامنےاہم کام ہیں جنہیں مشترکہ طور پر جاری رکھنا ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ تمام فریقین باہمی تعاون کی افادیت پر غور کریں اور وہ اقدامات اٹھائیں جو ان کی صفوں میں اتحاد کے لیے ضروری ہیں۔اس سے قبل قاہرہ میں انہوں نے کہا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پرانی دشمنیوں کو خطے کے وسیع تر مفاد میں ختم کر دیا جائے۔ مائیک پومپیودورے کا اختتام سعودی عرب میں کرینگے جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے اور دنیا بھر کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔مبصرین کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کا مقصد ایران کیخلاف حمایت حاصل کرنا ہے۔ قطر امریکہ کا ایک اتحادی ملک ہے اور اس کے لیے یہ تنازع کو حل کرانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس خطے میں سٹریٹجک الائسن آف دی مڈل ایسٹ کے نام سے نیٹو کی طرز پر دفاعی اتحاد بنانے کے منصوبوں کو عمل جامع پہنایا جا سکے۔ اس فوجی اتحاد میں خیلجی ریاستوں کے علاوہ مصر اور اردن کو بھی شامل کیے جانے کی تجویز ہے۔ دریں اثنا مائیک پومپیو نے ترک ہم منصب چاوش اولو سے فون پر شام سے فوجی انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پیلیڈینو کے مطابق وزیر خارجہ نے شامی سرحد پر ترکی کے خدشات کو دور کرنے کے عزائم کا اعادہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More