پاکستانی انیکا چوپڑا نے 50 بھارتی فوجیوں کو جال میں پھنسا لیا
نئی دہلی(امت نیوز) پاکستانی انیکا چوپڑا نے 50 بھارتی فوجیوں کواپنی زلفوں کا اسیربنا لیا،خفیہ معلومات شیئرکرنے کے الزام میں جیسلمیر یونٹ میں تعینات سپاہی سومویرکوگرفتارکرلیا گیا ۔بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی بھارتی فوجی پاکستان کے ہنی ٹریپ کا شکارہوچکے ہیں۔راجستھان اے ٹی ایس اور آرمی انٹلی جنس کے مطابق فیس بک پروفائل میں انیکا نے خود کو نرسنگ کے محکمہ میں کیپٹن رینک کی افسرظاہر کیا تھا۔ساڑھی پہنے تصویر پر لٹوہونے والے روہتک کارہائشی سومویر نہ صرف اپنی اہلیہ کو طلاق دینے پرتیار ہوگیا بلکہ آرمی کے ریگولر آپریشن کی کئی تصاویر بھی شیئر کردیں۔