پاکستان انڈر 16 ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

0

دبئی (امت نیوز) فیصل اکرم کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت پاکستان انڈر 16 ٹیم نے آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا، رضوان محمود 36 اور احمد خان 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فیصل اکرم نے 5 اور احمد خان نے 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 37.3 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستانی بائولرز کی عمدہ لائن و لینتھ بائولنگ کے سامنے حریف بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے، کپتان میک فیڈن 38، رادھاکرشنن 33، کک 13، ڈیوس 11 اور سنیل 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، فیصل اکرم نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں، احمد خان نے 3، اسیر مغل اور عمر ایمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More