’’حکومت پروہاکی لیگ کیلئے فنڈز فراہم کرے‘‘

0

اسلام آباد(امت نیوز)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور اولمپین شہناز شیخ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی پروہاکی لیگ کے ابتدائی ایڈیشن میں شمولیت کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرے لیکن اس سے پہلے موجودہ ہاکی فیڈریشن کو تحلیل کرے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرنے سے پہلے حکومت سے نہیں پوچھا اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ موجودہ انتظامیہ کو تحلیل کر کے اس کی جگہ نئی انتظامیہ لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پرو ہاکی لیگ میں شمولیت کے لیے ایف آئی ایچ کو جو یقین دہانی کرائی تھی اس کو پورا کرنا چاہیے کیونکہ یہ ملک کی عزت کا معاملہ ہے۔ پرو ہاکی لیگ جو کہ 2020ء اولمپک کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ ہے، میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی، چھ ماہ تک جاری ہونے والی پروہاکی لیگ اس ماہ کے آخر میں شروع ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More