بھارتی اسپنر امباتی رائیڈو کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار
سڈنی (امت نیوز)بھارتی سپنر امباتی رائیڈو کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے، ایمپائرز نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا اور اب انہیں 14 روز کے اندر ٹیسٹ دینا ہو گا تاہم نتائج آنے تک وہ بائولنگ جاری رکھ سکیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایمپائرز نے بھارتی سپنر امباتی رائیڈو کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا ہے جس کے تحت پارٹ ٹائم بھارتی آف سپنر کو 14 روز میں بائولنگ ایکشن ٹیسٹ دینا ہو گا ۔