نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے مسلسل آنکھیں چرانے والا بھارت اب سفارتی آداب بھی بھول گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو نوٹ پر زبردستی دستخط کروانے کے بعد چھوڑ دیا گیا، پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اقدام کوویانا کنونشن کی خلاف ورزی قراردیا،ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے ایک پاکستانی ہائی کمیشن اہلکار کو کئی گھنٹے حراست میں رکھا اور ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کرانے کے بعد چھوڑا گیا۔پاکستان نے اس معاملے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستان حکام کی جانب سے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھانے پر پاکستانی اہلکار کی رہائی عمل میں آئی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان اس حرکت کا بھارت کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نےمعاملہ بھارتی وزارت خارجہ کیساتھ اٹھایا،پاکستان نےبھارت پرواضح کیا کہ ایسےکسی بھی واقعےپرجواب کاحق محفوظ رکھتےہیں۔