پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ کرےگی

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سینئر نائب صدر سید محمد سلمان طارق بخاری نے اتوار کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین سیریز 20 فروری سے 4 مارچ تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More