کرسیٹانو رونالڈو کو بلیک میل کرنے کی کوششیں

0

پرتگال(امت نیوز)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو کو بلیک میل کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ رقم نہ ملنے پر پرانے دوست نے ریپ کا الزام لگا دیا ہے- جبکہ اس سلسلے میں فٹبالر کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوگا۔ 33 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے دہائی قبل امریکی ماڈل کے کیے گئے ریپ کی تفتیش کے لیے فٹ بالر کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔کرسٹیانو رونالڈو پر اکتوبر 2018 میں سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے الزام عائد کیا تھا کہ فٹ بالر نے 2009 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں ان کا ریپ کیا۔کیتھرین مایورگا نے اگرچہ اس واقعے کی رپورٹ 2010 میں ہی درج کروادی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر صرف جنسی استحصال کی رپورٹ درج کروائی تھی۔تاہم سابق ماڈل نے ستمبر 2018 میں امریکی ریاست نیواڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 32 صفحے کی شکایت درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 13 جون 2009 کو ان کا ریپ کیا تھا۔انہوں نے اس مقدمے میں الزام عائد کیا کہ فٹبالر نے اس مبینہ ریپ کو خفیہ رکھنے کے لیے ان پر دبا ڈالا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More