کک باکسنگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی نمایا

0

منیلا(امت نیوز)کک باکسنگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی نمایا مقام حاصل کرگئے ہیں۔طیب عثمانی اور فیضان فیاض نے مکس مارشل آرٹس میں اپنی قابلیت ثابت کردی۔مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں 2 پاکستانیوں طیب عثمانی اور فیضان فیاض نے ملکی پرچم بلند کردیا۔فیضان فیاض نے فلپائن میں ایسپرا ایف سی مقابلے میں کامیابی پائی جب کہ طیب عثمانی نے لائٹ ویٹ باوٹ میں فلپائن کے الفریڈو مینڈرز کے خلاف فتح پاکر داد پائی، منیلا فلپائن میں ہونے والے دو روزہ مقابلوں میں فیضان کا مقابلہ ان سے کہیں زیادہ تجربہ کار فلپائن کے فائٹرلنڈین کیسٹیلو کے ساتھ تھا۔ اس مقابلےمیں فیضان فیاض نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے لینڈن کی سٹیلو کو شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی، انہوں نے یہ فائٹ 8 پوائنٹس سے اپنے نام کی، فیضان کی پھرتی، فٹنس اور مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More