”اسپورٹس ایونٹس نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھ سکتے ہے“
اسلام آباد (امت نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کورٹ میں اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق مرتضی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر فضل سبحان اور سیکرٹری عارف قریشی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی سپورٹ جاری رکھے گا اور کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹینس کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن سپورٹ کرینگےاسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق مرتضی نے کہاکہ پاکستان میں گزشتہ سال انٹرنیشنل ٹینس بحال ہوئی اور24ممالک کی ٹیموں نے جونیئر انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لیا۔