اسپیکرپنجاب اسمبلی کوپروڈکشن آرڈرکااختیار مل گیا
لاہور(امت نیوز)پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کوپروڈکشن آرڈرجاری کرنےکااختیاردینےکیلئےترمیم منظورہوگئی ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویزالہی کےزیرصدارت ہواجس میں پنجاب اسمبلی کوچلانےکےقواعدمیں ترامیم کی منظوری دی گئی۔پنجاب اسمبلی کےارکان نےاسپیکر کوکسی بھی گرفتاررکن کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنےکااختیاردینےکیلئے ترمیم منظور کرلی ہے جس کےمطابق کسی بھی گرفتاررکن کو ایوان میں لانے کیلئے اسپیکر کو درخواست دی جا سکے گی۔اس کے بعد اسپیکر گرفتار رکن کےاسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےسمن جاری کرسکے گا۔ دوسری جانب ترمیم منظور ہوتے ہی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔