کیتھے پیسفک کی غلطی سے ٹکٹ دس گنا کم قیمت پر فروخت
ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ کی ہوائی کمپنی کیتھے پیسِفک سے سفر کرنے والے مسافر اس وقت بڑی خوش گوار حیرت سے دوچار ہو گئے جب انھوں نے دیکھا کہ کمپنی کی ویب سائٹ پر کرایہ غلطی سے تقریباً دس گنا کم دکھایا جا رہا ہے۔عام طور پر کیتھے پیسفک کا ہانگ کانگ سے پرتگال کے سفر کا فرسٹ کلاس ٹکٹ 16ہزار ڈالر ہوتا ہے، لیکن اس دن یہ مسافروں کو ڈیڑھ ہزار ڈالر میں مل گیا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ جن مسافروں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں ان سے اضافی پیسے نہیں لیے جائیں گے تاہم اس نے اب یہ غلطی درست کر لی ہے اور کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔