جادو ٹونے کیلئے بھاری رقم کے عوض مردوں کی باقیات بیچنے کا انکشاف

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد شاہ قبرستان پر قابض ٹھیکیدار مافیا کی جانب سے جادو ٹونا کرنے والے افراد کو بھاری معاوضے کے عوض مردوں کی باقیات فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قبرستان کو جن ٹھیکے داروں نے یرغمال بنا رکھا ہے ،وہ قبرستان میں غیر شرعی عمل کرنے اور کرنے کی اجازت دینے کے عوض بھی بھاری رقومات وصول کرنے میں مصروف ہیں اور جادو ٹونا کرنے والے افراد کو قبرستان میں عمل کرنے کیلئے رات کے وقت محفوظ جگہیں بھی فراہم کرتے ہیں، جس کے بدلے وہ ان عاملوں سے بھاری رقوم وصول کرتے ہیں، اس کیساتھ شیطانی عمل کرنے والے افراد کو مردے کی باقیات جیسے بال، کھوپڑی اور ہڈیاں بھی فروخت کرتے ہیں، اس کے علاوہ جو خواتین قبرستان میں تعویز یا دیگر چیز دبانے آتی ہیں، ان سے بھی ان کام کرنے کے عوض ایک سے 5ہزار روپے تک وصول کئے جاتے ہیں، اس کام میں انہیں محکمہ قبرستان اورمقامی پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہوتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More