پابندی کے باوجود 9 قبرستانوں میں تدفین کا سلسلہ تاحال جاری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 9قبرستانوں میں پابندی کے باوجود گورکن مافیا اور محکمہ قبرستان کی ملی بھگت سے تدفین کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گورکن مافیا قبر کیلئے شہریوں سے بھاری معاوضہ وصول کر رہی ہے، جس میں بلدیہ افسران کو بھی حصہ دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سخی حسن، پاپوش نگر، طارق روڈ سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، کالونی گیٹ، عظیم پورہ، مولا بخش کورنگی نمبر 6، ماڈل کالونی، اور یاسین آباد قبرستان میں جگہ نہ ہونے کے باعث تدفین پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم با اثر گورکن مافیا شہریوں سےان قبرستانوں میں ایک قبر کیلئے 25سے 50ہزار لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More