اشاعت قرآن کی نگرانی کیلئے ادارہ بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد ( نمائندہ امت) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے قر آن پاک کی اشا عت ، تحریر اور ترجمے کا خیال رکھنے کے لیے وزارت قانون کو سنٹرل ا تھارٹی کی تشکیل کے لیے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے حقا ئق اور قوانین پر بریفنگ کے لیے سیکرٹری دا خلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محمد جاوید عباسی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔