راولپنڈی سمیت 8بڑے شہروں میں پولیووائرس موجودگی کاانکشاف
اسلام آباد(امت نیوز)وزارت قومی صحت نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے 8 شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سےجاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق کراچی، پشاور، بنوں، لاہور، راولپنڈی، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ سے دسمبر 2018میں لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی سرپرستی میں ماہانہ بنیاد پر پاکستان بھر سے 58پانی کے نمونے لیے گئے اور ان کا ٹیسٹ علاقائی حوالے سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں کیا گیا۔وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی جانب سے پولیو وائرس کے خاتمے کی مکمل مہم چلائی گئی تھی اور اقوام متحدہ ہی اس کی ذمہ دار ہے۔