جماعت اسلامی کارکنان پاکستان کو فلاحی ریاست بناسکتے ہیں-حافظ نعیم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا تربیتی نظام ہی اسے دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ممتاز کرتا ہے۔ اقامت دین کا کام آسان نہیں۔پاکستان کو حقیقی اسلامی و فلاحی ریاست حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی و فلاحی ریاست صرف اور صرف جماعت اسلامی کے تربیت یافتہ کارکنان ہی بنا سکتے ہیں۔جماعت اسلامی کے کارکنان لوگوں تک اپنا پیغام پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون بلدیہ کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیت گاہ سے نائب قیم سندھ مولانا عبدالقدوس احمدانی، سابق ضلعی امیر عبدالرزاق، عبوری نائب امیر ضلع غربی فضل احد نامور ، کالم نگار شاہ نواز فاروقی، ڈاکٹر گل واحد ندیم، احمد مسعود اشرف،نثار موسیٰ اور طارق رحمٰن نے خطاب کیا۔ شاہ نواز فاروقی نے کہا کہ مسلمانوں نے تقویٰ اور علم کی بنیاد پر آدھی دنیا پر حکمرانی کی۔ آج بھی اسی کردار کی ضرورت ہے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان عوام کو مایوسی سے نکالیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More