یورپ میں شدید سردی سے 26 ہلاکتیں – نظام زندگی مفلوج

0

لندن(امت نیوز) یورپی ممالک میں شدید سردی سے10روز میں 26 افراد ہلاک ہوگئےہیں ۔ خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں جاری شدید سردی کی لہر نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے، خراب موسم کے باعث اسکول بند پڑے ہیں ،جب کہ دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرگیا ہے ،جس کے باعث لوگ گھروں میں محصورہو گئے ہیں۔البانیہ میں 2 ہزار کے قریب فوجی اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آسٹریا میں بھی فوجی ہیلی کاپٹر نے 66افراد کو پہاڑی علاقوں سے نکال لیا ہے ۔ جرمنی، آسٹریا، یونان،ترکی،سوئٹرزلینڈ اور بلغاریہ سمیت کئی ممالک میں سردی سے اب تک26ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔دوسری جانب کئی امریکی ریاستوں میں برفباری کا100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔برفانی طوفان سےتین ریاستوں کیرولینا۔ورجینیا اور ایروزونامیں فلائٹ آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ۔سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف پڑنے سے متعدد شہروں میں کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا اور ٹریفک نظام درہم برہم ہونے سےحادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More