کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوجی افسر دورہ پڑنے سے ہلاک
لاہور(نمائندہ امت) مقبوضہ جموں کے پونچھ علاقہ میں کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔کنٹرول لائن کے مینڈھر علاقے میں تعینات فوجی افسر صوبیدار آرر سنگھ اچانک بے ہوش ہوگیا جس پر اسے ہسپتال پہنچا یاگیا ، جہاں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوگئی۔
٭٭٭٭٭