شہباز شریف نے این آر او سے متعلق عمران کا الزام مسترد کر دیا
اسلام آباد(امت نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن پر این آر او سے متعلق الزام مسترد کردیا۔شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو صحافیوں نے ان سے وزیراعظم کے الزام سے متعلق سوال کیا۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ دراصل دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آر او لیا جاسکے اور اپوزیشن کو صرف یہی کام آتا ہے۔
٭٭٭٭٭