العزیزیہ و فلیگ شپ ریفرنسز پر نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

0

اسلام آباد ( نمائندہ امت) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیل پر 21جنوری کو سماعت کرے گا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پہلے سے اسی بنچ میں سماعت کیلئے مقرر ہے۔ دونوں اپیلوں پر سماعت 21 جنوری کو ہو گی۔ نیب نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں دائر اپیل میں نواز شریف کی سزا میں اضافے کی استدعا کر رکھی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More